ایمرجنگ کرکٹرز کا تربیتی کیمپ جاری
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ایمرجنگ کرکٹرز تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔ کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اس کیمپ سے انہیں اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملے گا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں چار ہفتوں پر مشتمل تربیتی کیمپ میں قومی انڈر 19 اور انڈر 23 ٹیموں کے 24 کھلاڑی اکیڈمی کوچز سے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ این سی اے کے کوچز اعجاز احمد، محتشم رشید اور علی ضیاءکھلاڑیوں کی ٹیکنیکس بہتر بنانے میں مصروف ہیں۔