• news

پی ایچ ایف کا 5 اکتوبر سے ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 5 اکتوبر سے لاہور میں 8 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کا انتخاب آئندہ چند روز میں کر لیا جائے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد کے مطابق ملک بھر سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے ان کے درمیان مقابلے کرائے جائیں گے تاکہ مستقبل میں ہونے والے بین الاقوامی ٹورنامنٹ کی تیاری کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن