”بزم طارق عزیز شو “ کی ریکارڈنگ 23ستمبر کو الحمر اہال Iمیں ہو گی
لاہور(کلچر ل رپورٹر)پی ٹی وی کے پروگرام ” بزم طارق عزیز شو “ کی ریکارڈنگ 23ستمبر کو الحمر اہال Iمیں ہو گی ۔ اسکے میزبان طارق عزیز اور پروڈیوسر آغا قیصر عباس ہیں۔ پروگرام کے پروڈیوسر آغا قیصر عباس نے کہا کہ مذکورہ پروگرام 35سالوں سے عوام میں مقبولیت حاصل کئے ہوئے ہے ۔اس پروگرام کی مقبولیت میں جہاں طارق عزیز کا بڑا کردار ہے وہیں پی ٹی وی کے پروڈیوسرزکا کردار بھی قابل تعریف ہے جنہوںنے مسلسل 35سال سے ایک پروگرام کی مقبولیت میں کمی واقع نہیں ہونے دی ۔