• news
  • image

جنرل وی کے سنگھ نے عمر عبداللہ کی حکومت گرانے کی کوشش کی: بھارتی اخبار

جنرل وی کے سنگھ نے عمر عبداللہ کی حکومت گرانے کی کوشش کی: بھارتی اخبار

نئی دہلی (ثناءنیوز)بھارتی اخبار نے محکمہ دفاع کی ایک خفیہ رپورٹ شائع کی ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کے سابق سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے بھارت کے زیر انتطام کشمیر میں عمر عبداللہ کی حکومت کو گرانے کی کوشش کی تھی اور اس کے لیے انہوں نے خفیہ سروس کے فنڈ کا غلط استعمال کیا ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمر عبدللہ کی جگہ کسی اور کو وزیر اعلیٰ بنانے کے لیے ملٹری کی خفیہ یونٹ سے سوا کروڑ روپے ان کی کابینہ کے ایک وزیر کو دیئے گئے تھے۔روزنامہ انڈین ایکسپریس کی اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ریٹائرڈ جنرل سنگھ نے اپنے جانشیں جنرل بکرم سنگھ کو بری فوج کا سربراہ نہ بننے دینے کے لیے ایک غیر سرکاری تنظیم کو فنڈز فراہم کیے ۔ رپورٹ کے مطابق جنرل وی کے سنگھ نے فوج میں ایک خفیہ یونٹ تشکیل دیا جس نے کشمیر میں فون ٹیپ کرنے کے لیے مشینیں خریدیں۔ ان مشینوں کا استعمال ملٹری کی خفیہ یونٹ نے دہلی کے اہم علاقوں میں غیر قانونی ٹیپنگ کے لیے کیا۔ اخبار نے لکھا ہے کہ وزارت دفاع کی ایک انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی ہے کہ ان تمام معاملات کی جانچ سی بی آئی جیسے محکمہ دفاع کے باہر کے کسی ادارے سے کرائی جائے۔جنرل وی کے سنگھ نے ان الزامات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ یہ انہیں بدنام کرنے کی ایک کوشش ہے۔

وی کے سنگھ

epaper

ای پیپر-دی نیشن