• news

دریائے چناب پر 4 متنازعہ بجلی گھروں کی تعمیر پر اعتراض، پاکستانی وفد آج بھارت جائیگا

دریائے چناب پر 4 متنازعہ بجلی گھروں کی تعمیر پر اعتراض، پاکستانی وفد آج بھارت جائیگا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان بھارت وزراءاعظم ملاقات کیلئے فضا سازگار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دریائے چناب پر 4 متنازعہ بجلی گھروں کی تعمیر پر اعتراضات لے کر مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد آج نئی دہلی روانہ ہو گا۔ وفد کی قیادت کمشنر سندھ طاس آصف بیگ مرزا کرینگے۔ یہ دورہ پاکستان بھارت وزراءاعظم ملاقات کیلئے اہم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن