• news

جھنگ سے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے افتخار احمد خان کی جعلی ڈگری مقدمہ کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی

جھنگ سے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے افتخار احمد خان کی جعلی ڈگری مقدمہ کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد (نمانئدہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے حلقہ پی پی 81 جھنگ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے افتخار احمد خان کی جعلی ڈگری سے متعلق مقدمہ کی سماعت میں رجسٹرار ہائیکورٹ سے تمام دستاویزات طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ جمعہ کے روز جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل اکرم شیخ اور اقبال احمد خان بوسلانہ کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
جعلی ڈگری سماعت

ای پیپر-دی نیشن