معروف شاعر میر تقی میر کی برسی آج منائی جائے گی
معروف شاعر میر تقی میر کی برسی آج منائی جائے گی
اسلام آباد (اے پی پی) معروف شاعر میر تقی میر کی برسی آج ہفتہ کو منائی جائے گی۔ میر تقی میر بھارت کے شہر آگرہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام محمد تقی تھا۔ وہ 18ویں صدی کے معروف اور بلند مرتبت شاعر تھے۔ ان کی شاعری اردو ادب کیلئے اثاثہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے غزل اور نظم کہنے میں کمال مہارت حاصل کی تھی۔ ان کی لکھی ہوئی نظمیں اور غزلیں آج بھی سلیبس کا حصہ ہیں۔ میر تقی میر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کی برسی کے موقع پر ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر پروگرام نشر کئے جائیںگے۔ میر تقی علالت کے بعد 21 ستمبر 1810ءکو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
میر تقی میر / برسی