گوجرانوالہ: فیس بک پر محبت کا جھانسہ دیکر اغوا کرنیوالا گروہ گرفتار
گوجرانوالہ: فیس بک پر محبت کا جھانسہ دیکر اغوا کرنیوالا گروہ گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ پو لیس نے لڑکی کی مدد سے ”فیس بک“ پر دوستی کا جھانسہ دیکر اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرنے والی لڑکی، پولیس انسپکٹر کے بیٹے، کانسٹےبل اور دو لاءگرےجوےٹ پر مشتمل گروہ کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے تاوان کی رقم اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ تتلے عالی کے رہائشی نوجوان عدیل نے چند ماہ قبل شیزہ نامی لڑکی کے ساتھ لو میرج کی تھی گھریلو اخراجات پورے نہ ہونے پر عدیل نے اپنے دوستوں پولیس انسپکٹر آصف ندیم کے بیٹے عمر عرف رومی، داﺅد اور تھانہ اےمن آباد مےں تعےنات کانسٹےبل محمد عامر کے ساتھ ملکر” فیس بک “پر لڑکی کے نام سے جعلی آئی ڈی بنا کر لڑکو ں کو دوستی کا جھانسہ دینا شروع کر دیا اس دوران گروہ سرغنہ جب شکار کو مکمل طور پر اپنے جال میں پھنسا لیتا تھا تب وہ موبائل فون پر اپنی بیوی شیزہ کی بات ان سے کرواتا تاکہ قابو آنے والے لڑکوں کو ےقےن ہو جائے کہ وہ لڑکی ہی ہے اور بعدازاں شےزہ لڑکے کو باہر ملنے کے بہانے سے بلواتی تھی جہاں پر اس کے ساتھی ملزمان اسے اغوا کرکے رہائی کے عوض تاوان وصول کرتے تھے۔ ملزمان نے 17 لا کھ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد احسن کو رہا کر دیا کیا تھا۔ اس گروہ کے ملزمان نے 14ستمبر کو جوہڑ ٹاﺅن کے رہائشی احمد رضا اور اسکے دوست عامر سہےل کو اغواءکرنے کے بعد انکی رہائی کے عوض 10لاکھ روپے تاوان وصول کےا۔ ملزمان نے دوران تفتےش تےن وارداتوں کا انکشاف کےا ہے جبکہ ملزمہ شےزہ کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے خاوند کے کہنے پر اےک فون کال کی تھی ایس پی سول لائن شعیب خرم جانباز کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق اچھے گھرانوں سے ہے، گےنگ کا سرغنہ عدیل اور عمر عرف رومی لاءگریجو ایٹ ہے۔
فیس بک گروہ
خ