ملا برادر کی رہائی افغان مصالحتی عمل کےلئے مثبت ثابت ہوگی: فضل الرحمن
اسلام آباد (آن لائن)جمعیت علماءاسلام آباد (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملا برادر کی رہائی افغان مصالحتی عمل کے لئے مثبت ثابت ہوگی ۔مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملا برادر طالبان کا اہم رہنما ہے اور اس حکومت کے اس اقدام سے افغان مصالحتی عمل میں مثبت پیش رفس آئے گی کیونکہ پاکستان میں قیام امن کے لئے افغانستان میں امن ہونا بہت ضروری جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملا برادر کی رہائی سے امن کی کوششوں کوتقویت ملی گی اور اس سے دونوں کے درمیان تلخیاں کم ہوں گی ۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جو طالبان بات چیت اور مذاکرات کا حصہ بننا چاہتے ہیں ان کو رہا کردینا چاہیے اور افغانستان میں موجود مصالحت پسند طالبان کو رہا کردینا چاہیے ۔