سسرالیوں نے بہو کو آگ لگا کر مار دیا، نوائے وقت کی خبر پر ہائیکورٹ کا نوٹس، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے رپورٹ طلب
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے روزنامہ نوائے وقت میں سسرالیوں کی جانب سے بہو کو آگ لگانے سے متعلق شائع خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحیم یار خان کو کارروائی کرنے اور پولیس اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔