• news

وفاقی حکومت نے 49 کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی لگا دی

لاہور (خصوصی رپورٹر) وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں اس اتفاق کے بعد کہ کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں جمع نہ کرنے دی جائیں کہ اس سے حالات میں خرابی ہو سکتی ہے۔ وفاقی حکومت نے 49 کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ذرائع کے مطابق قربانی کی کھالوں کے علاوہ وہ چندہ بھی اکٹھا نہیں کر سکیں گی۔ وفاقی حکومت نے اس سلسلے میں تمام صوبوں کو خصوصی مراسلہ جاری کر دیا ہے جبکہ صوبائی حکومتیں بھی اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کریں گی۔وفاقی حکومت نے جن کالعدم تنظیموں کو کھالیں اور چندہ لینے سے روکا ہے ان میں کالعدم لشکر جھنگوی، کالعدم سپاہ محمد پاکستان، کالعدم جیش محمد، کالعدم لشکر طیبہ، کالعدم سپاہ صحابہ، کالعدم تحریک جعفریہ، کالعدم نفاذ شریعت محمد، کالعدم تحریک اسلامی، کالعدم القاعدہ، کالعدم ملت اسلامیہ، کالعدم خادم اسلام، کالعدم اسلامی تحریک، کالعدم جمعیت انصار، کالعدم جمعیت الفرقان، کالعدم حزب التحریرکالعدم خیر النسائ، کالعدم انٹرنیشنل ٹرسٹ، کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی، کالعدم اسلامک سٹوڈنٹ موومنٹ آف پاکستان، کالعدم انصار السلام، کالعدم حاجی نام دار گروپ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان، کالعدم بلوچستان ری پبلکن آرمی، کالعدم لبریشن یونائیٹڈ فرنٹ، کالعدم مسلح دفاع تنظیم، کالعدم شیعہ طالبان ایکشن کمیٹی، کالعدم پیپلز امن کمیٹی،کالعدم الحرمین فاو¿نڈیشن، کالعدم رابطہ ٹرسٹ، کالعدم انجمن امامیہ گلگت بلتستان، کالعدم مسلم سٹوڈنٹس گلگت بلتستان، کالعدم بلوچستان بنیاد پرست آرمی، کالعدم تحریک نفاذ ایمان، کالعدم بلوچستان واجد لبریشن آرمی، کالعدم بلوچستان ری پبلکن پارٹی آزاد گروپ، کالعدم بلوچستان یونائیٹڈ آرمی، کالعدم جیش محمد، کالعدم اسلام مجاہدین، کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی وغیرہ شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن