چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تمام اضلاع میں عدلیہ کے نگران ججز مقرر کردئیے، نوٹفکیشن جاری
لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تمام اضلاع کی عدلیہ کے نگران ججز مقرر کردئیے۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال ضلع راولپنڈی، جسٹس ناصر سعید شیخ لاہور، جسٹس شیخ نجم الحسن فیصل آباد، جسٹس خواجہ امتیاز احمد سرگودھا، جسٹس منظور احمد ملک ساہیوال اور گوجرانوالہ، جسٹس سردار طارق مسعود ملتان، جسٹس اعجاز لاحسن قصور، جسٹس سید منصور علی شاہ شیخوپورہ، جسٹس اعجاز احمد اوکاڑہ، جسٹس محمد خالد محمود خان جھنگ، جسٹس شاہد حمید ڈار بہاولپور، جسٹس محمد یاور علی سیالکوٹ، محمد انوار الحق جہلم، جسٹس سردار محمد شمیم خان ڈیرہ غازی خان، جسٹس مامون الرشید شیخ خانیوال، جسٹس محمد فرخ عرفان خان منڈی بہاﺅ الدین، جسٹس محمد قاسم خان بہاولنگر، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی گجرات، جسٹس مظہر اقبال سدھو چنیوٹ، جسٹس الطاف ابراہیم قریشی مظفر گڑھ شامل ہیں۔