کراچی: پولیس اہلکار سمیت 5 افراد کے قتل کیس میں ایم این اے شاہجہان بلوچ عدالت میں پیش، ٹارگٹ کلر شعیب چکنا کا ریمانڈ
کراچی (ثناءنیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سی آئی ڈی پولیس کے اہلکار غلام دستگیر سمیت پانچ افراد کے قتل کے مقدمہ میں لیاری سے قومی اسمبلی کے رکن شاہجہاں بلوچ کو پیش کیا گیا جبکہ اس مقدمہ میں عزیر بلوچ، عمرکچھی، امین بلیدی، زاہد اور دیگر مفرور ہیں۔ عدالت میں گواہی کے لئے ایم ایل او سول ہسپتال، علاقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او بھی موجود تھے تاہم وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔