• news

باراتیوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جا گری، 8 افراد جاں بحق، دلہا سمیت 7 زخمی

مظفر آباد (این این آئی) آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں باراتیوں کی گاڑی دریا میں گرنے سے 8 افراد جاںبحق اور دلہا سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دریا میں گر کر جاںبحق 6 افراد اور زخمی ہونے والوں کو باہر نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ مزید 2 لاشوں کی تلاش جاری ہے۔ قائم مقام وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری یاسین نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو زخمیوں کو مفت علاج کرنے کی ہدایت کی اور جاںبحق ہونے والوں کے ورثا کو فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے امداد دینے کی منظوری دی۔

ای پیپر-دی نیشن