مولانا مودودی کی 34 ویں برسی آج منائی جائیگی
لاہور( این این آئی) جماعت اسلامی کے بانی مولاناسید ابوالاعلیٰ مودودی کا 34 واں یوم وفات آج اتوارکوعقیدت و احترام سے منایا جائیگا۔ اس دن کی مناسبت سے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائیگی جبکہ تعزیتی ریفرنسز ، کانفرنسز اور سیمینارز کا بھی انعقاد کیا جائےگا ۔