نبیل گبول پر قتل کا مقدمہ اصل مجرموں کو بچانے کی کوشش ہے: متحدہ
اسلام آباد (آئی این پی+ اے این این) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر اسمبلی خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ پولیس اور دیگر سیاسی عناصر پیپلز امن کمیٹی کے رہنماءظفر بلوچ کے قتل کا مقدمہ نبیل گبول کیخلاف درج کرکے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کو متنازعہ بنانا اور اصل مجرموں کو بچانا چاہتے ہیں۔ ظفر بلوچ کا قتل کراچی میں گینگ وار کی اندرونی لڑائی کا شاخسانہ اور اصل مجرموں کو بچانے کی کوشش ہے۔رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مجھے اور ایم کیو ایم کو بیل میل کرنے کیلئے ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ کراچی کے عوام کا مینڈیٹ ہمارے پاس ہے، کراچی میں امن و امان کنٹرول ہمیں دیا جائے، سیاسی وابستگی‘ رنگ و نسل اور فرقہ واریت سے ہٹ کر آپریشن کی ایم کیو ایم حمایت کرے گی۔