پاکستان ترقی یافتہ نہیں بلکہ غیر منظم ملک ہے: احسن اقبال
اسلام آباد (ثناءنیوز) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی یافتہ نہیں بلکہ غیر منظم ملک ہے، اگر ہمارا نظام مستحکم چلتا رہتا تو ہمارا شمار بھی دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا۔پاک چائنہ سینٹر اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کے آٹھویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہونہارطلبہ ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور طلبہ ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں ترقی کر کے اس ملک کا مستقبل روشن بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی بھی قوم نقل سے نہیں بلکہ ریسرچ سے ترقی کرتی ہیں۔