فیصل آباد میں خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش، ایک بچے کی حالت نازک ہے
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) گذشتہ روز میاں محمد ٹرسٹ ہسپتال میں ایک خاتون سمیرا بی بی کے ہاں چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔چک نمبر383 ج۔ب ٹوبہ ٹیک سنگھ کا وسیم اپنی بیوی کو گذشتہ روز میاں محمد ٹرسٹ ہسپتال میں لایا تھا۔گائناکالوجسٹ ڈاکٹر نادیہ زبیر نے بتایا ہے پیدا ہونیوالوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں، ان میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔