• news

پاکستان سمیت دیگر ایشیائی ممالک کا ایٹمی توانائی کے استعمال میں اضافے کا اعلان‘ عالمی کانفرنس می اسرائیلی جوہری ہتھیاروں پر تحفظات کی قرارداد منظور نہ ہو سکی

ویانا (آن لائن) پاکستان،بھارت،چین اور جاپان سمیت دیگر ایشیائی ممالک نے ایٹمی توانائی کے استعمال میں اضافہ کا اعلان کیا ہے جس سے توقع ہے کہ یہ صنعت 2030ءتک دگنی ہو جائے گی۔ ایٹمی توانائی ایجنسی کے اجلاس چین، بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک نے ایٹمی توانائی کے استعمال میں اضافہ کا اظہار کیا۔ دوسری طرف عالمی نیوکلیئر انرجی ایجنسی کی ایک کانفرنس میں عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کے ممکنہ جوہری پروگرام پر تحفظات کے حوالے سے پیش کی جانے والی ایرانی حمایت یافتہ قرارداد منظور نہیں ہو سکی۔ تاہم عرب ممالک نے عالمی نیوکلیئر انرجی ایجنسی کی ایک کانفرنس میں ایک ایسی قرارداد پیش کی تھی، جس میں اسرائیل کی ممکنہ نیوکلیئر صلاحیتوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔عالمی نیوکلیئر انرجی ایجنسی کانفرنس میں کل 159 ممالک شامل تھے۔ اس قرارداد کو 43 کے مقابلے میں 51 ووٹوں سے مسترد کر دیا گیا۔ قرارداد کے حق میں زیادہ تر ترقی پذیر اور عرب ممالک نے ووٹ دیے جبکہ زیادہ تر ممالک نے اپنے ووٹ کا حق استعمال ہی نہیں کیا۔ کانفرنس میں شریک برطانوی مندوب سوزن لی جی±ون نے کہا کہ ہمارے خیال میں اسرائیل کی جوہری صلاحیتوں کے حوالے سے پیش کی جانے والی قرارداد میں اکیلے اسرائیل کو ہدف بنایا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن