• news

مسئلہ کشمیر کا حل : پگواش کانفرنس اور ٹریک ٹو ڈپلومیسی کے تحت تمام کاوشیں بے نتیجہ رہیں : ظفر الحق

میرپور (این این آئی) مرکزی چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن راجہ ظفرالحق نے کہاہے کہ پگواش کانفرنس یا ٹریک ٹو ڈپلومیسی کے تحت ہونے والی تمام کاوشیں صرف گفتگو تک محدود ہیں عملی طور پر مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے نہ تو پگواش کانفرنس کوئی ٹھوس نتائج برآمد کرسکی ہے اور نہ ہی دانشورانہ یا بیورو کریٹک سطح پر خارجہ امور کے ماہرین کی دونوں اطراف سے ہونے والی نمائندہ ملاقاتوں کا کوئی عملی نتیجہ نکلا ہے بھارت ایک طرف تو لاکھوں کشمیریوں کو شہید کرچکا ہے اور دوسری جانب لائن آف کنٹرول پر آئے روز کشیدگی پیدا کرکے خطے کی سلامتی کیلئے سنگین مسائل کھڑے کررہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ راجہ ظفرالحق نے کہا کہ نوازشریف مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے انتہائی ٹھوس اور سنجیدہ موقف رکھتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن