• news
  • image

مصباح نے اپنے اوپر تنقید کرنیوالوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

مصباح نے اپنے اوپر تنقید کرنیوالوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) زمبابوے کے ہاتھوں ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد تنقید کی زد میں آئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اپنے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کپتانی ان کی خواہش پر نہیں ملی اور نہ ہی ان کے کہنے سے جائے گی بورڈ کی مرضی سے کپتان بنا اب بھی اس حوالہ سے بورڈ جو فیصلہ کرے گا قبول ہوگا۔ چیمپئنز لیگ ٹی ٹونٹی کوالیفائنگ راﺅنڈ کے بعد وطن واپسی پر مصباح الحق کا کہنا تھاکہ شکست پر تنقید سابق کرکٹرزکا حق ہے ۔ آئندہ بھی قومی ٹیم کیلئے بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن کمزور ہے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز جیتنے کے لئے اس میں بہتری لانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا بڑا مسئلہ کمزور بیٹنگ ہے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کا بھی بڑا نقصان ہورہا ہے ڈومیسٹک کرکٹ کو مزید پرکشش بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ نئے کھلاڑی سامنے آئیں۔ مصباح الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ 2015 ءمیں شرکت بارے کچھ نہیں کہہ سکتا فٹنس اور فارم برقرار رہی تو خود کو سلیکشن کیلئے پیش کردوں گا۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن