• news

حکومت کی ہچکچاہٹ پر آرمی چیف کو ٹارگٹڈڈ آپریشن کا سگنل دینا پڑا: نصیر اختر

حکومت کی ہچکچاہٹ پر آرمی چیف کو ٹارگٹڈڈ آپریشن کا سگنل دینا پڑا: نصیر اختر

لاہور (خبر نگار) معروف دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) نصیر اختر نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی بجائے وزیراعظم یا وزیر دفاع کو سوات اور مالاکنڈ میں ٹارگٹڈ فوجی کارروائی کیلئے بیان دیناچاہئے تھا۔ سینئر آرمی افسران کی شہادت کے بعد حکومت کے خاموش رہنے کی وجہ سے آرمی چیف کو مجبوراً سوا ت اور مالاکنڈ میں ٹارگٹڈ فوجی کارروائی کیلئے گرین سگنل دینا پڑا۔ ایسا لگتا ہے کہ حکومت دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کیلئے گرین سگنل دیتے ہوئے گھبرا رہی تھی جس کی وجہ سے آرمی چیف جنہیں بیک گراﺅنڈ میں رہنا چاہئے، کو آگے آنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ فوج سول حکومت کی ماتحت ہے، جہاں بھی آپریشن کرتی ہے حکومتی ہدایات پر کرتی ہے۔
نصیر اختر

ای پیپر-دی نیشن