پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس آج شروع ہونگے
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس آج شروع ہونگے
اسلام آباد (آئی این پی ) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس آج شروع ہونگے‘ قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد جبکہ سینٹ کا اجلاس آج سے شروع ہو گا‘ اجلاس میں پشاور کے چرچ میں ہونے والے خودکش دھماکے سے پیدا صورتحال پر ایوان میں اپوزیشن جماعتوں اور اقلیتی ارکان کی طرف سے آواز بلند کی جائے گی۔ حکومت رواں سیشن کے دوران انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم کا بل ایوان میں منظوری کے لئے پیش کرے گی۔
پارلیمنٹ اجلاس