• news

جنرل کیانی کے جانے اور نئے آرمی چیف کے آنے سے ملکی معاملات پر کوئی فرق نہیں پڑیگا: اصغر خان

راولپنڈی (این این آئی) پاک فضائیہ کے سابق سربراہ و بزرگ سیاستدان ائرمارشل (ر) اصغر خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے جانے اور نئے آرمی چیف کے آنے سے ملکی معاملات پر کوئی خاص اثر نہیں پڑیگا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اندرونی و بیرونی معاملات کی درستگی کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں۔ تحریک انصاف کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے اور عمران خان سے کافی عرصہ سے کوئی رابطہ بھی نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بدامنی کے واقعات پر قابو پانے کیلئے سیاست سے بالاتر ہوکر اقدامات اٹھائے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن