• news

امت مسلمہ کی بقا نظریاتی اور فکری اتحاد میں ہے: مولانا فضل الرحمٰن بن محمد

امت مسلمہ کی بقا نظریاتی اور فکری اتحاد میں ہے: مولانا فضل الرحمٰن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمٰن بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کی بقا نظریاتی اور فکری اتحاد میں ہے طاغوتی طاقتوں نے مختلف حربوں سے ہمیں لسانی‘ علاقائی اور نسلی تقسیم میں الجھایا ہوا ہے اور اسلام دشمن اسے مزید انتشار پیدا کرنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ نوجوان طبقہ پر امت کی اصلاح اور سلامتی کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن