• news

جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے پاکپتن میں سانپ کے ڈسے نوجوان کو بچا لیا

جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے پاکپتن میں سانپ کے ڈسے نوجوان کو بچا لیا

لاہور (نیوز رپورٹر) جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں نے سانپ کے ڈسنے سے تشویشناک حالت میں پاکپتن شریف سے لائے جانے والے 17 سالہ نوجوان احسن کو فوری طبی امداد مہیا کر کے بچا لیا۔ گذشتہ روز صحتیابی کے بعد مریض احسن اور اس کے اہلخانہ نے پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر انجم حبیب وہرہ اور ایم ایس ایل جی ایچ ڈاکٹر امجد شہزاد سمیت تمام معالج ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن