پشاور کا واقعہ، ہمیں انتہا پسندانہ تشدد پر تشویش ہے: امریکی سفیر
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے امریکی عوام کی جانب سے پشاور میں چرچ میں متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ امریکی سفیر نے پشاور میں ہونے والے اس گھناﺅنے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ امریکی سفیر نے کہا کہ اس واقعہ سمیت جس میں کئی بے گناہ جانوں کا ضیاع ہوا ہمیں انتہا پسندانہ تشدد پر تشویش ہے خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو۔ معصوم شہریوں پر تشدد پاکستان کے عوام کی اقدار پر حملہ اور تمام شہریوں کے مستقبل کے لئے خطرہ ہے۔