• news

لاہور :کارپوریٹ کلاس کے انتخابات ‘ پیاف فاﺅنڈرز الائنس کا کلین سویپ

لاہور + گوجرانوالہ (کامرس رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) لاہور ایوانِ صنعت و تجارت کے کارپوریٹ کلاس کے انتخابات برائے 2013-14ءمیں پیاف فاﺅنڈرز الائنس نے 8 نشستوں پر کلین سویپ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔ 2275 میں سے 742 کارپوریٹ ممبران نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا جن میں سے 16 ووٹ تکنیکی بنیادوں پر مستر کردئیے گئے۔ پیاف فاﺅنڈرز الائنس نے 488 پینل ووٹ حاصل کئے اور پروگریسو 99 کو پینل ووٹ ملے۔ انفرادی طور پر پیاف فاﺅنڈر الائنس کے بابر محمود چودھری نے 586، ظفر محمود نے 580، اعجاز احمد ممتاز 572، نصیب احمد سیفی 568، محمد اسلم چودھری 567، محمد سعید 562، میاں محمد افضل561 اور مقصود احمد بٹ نے 541 ووٹ حاصل کئے۔ پروگریسیو گروپ کی جانب سے خالد عثمان نے 170، ڈاکٹر ریاض احمد نے 162، بشیر مغل 157، افتخار احمد 140، شیخ ناصر نصیر نے 123، ایوب جعفری 142، محمد ریاض الحسن 140، احسان اللہ 110 جبکہ آزاد امیدوار سعید اقبال بھٹی نے 19ووٹ حاصل کئے۔ دوسرے مرحلے میں ایسوسی ایٹ کلاس کی 7نشستوں کیلئے پولنگ 24ستمبر(آج ) کو منعقد ہوگی جس میں 6074 ممبران اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ ایسوسی ایٹ کلاس کی 7 سیٹوں پر راجہ حسن اختر، محمد یاسین، رحمت اللہ، محمد شہزاد ظفر، محمد ذوالفقار علی، محمد عظیم، محمد عمران اصغر، کامران بٹ، عبدالودود علوی، ندیم اصغر، ظفر احمد، طاہر نعیم ملک، محمد ندیم بٹ، محمد عمران سلیمی، سہیل لاشاری، خواجہ خاور رشید، طلحہ طیب بٹ، راجہ حامد ریاض، رضوان علی خالد، محمد ہارون اور محمد اکرم مد مقابل ہونگے۔ حتمی نتائج 30ستمبر کو سالانہ اجلاس میں جاری کیے جائیں گے۔ عہدیداروں کا انتخاب 28ستمبر کو عمل میں آئے گا۔ خواتین کیلئے مختص ایک نشست پر طاہرہ منیر پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہوچکی ہیں۔ ادھر ایوان صنعت و تجارت میں ”ون یونٹی گروپ“ کو دوبارہ اقتدار حاصل ہوگیا ہے۔ شیخ نعمان صلاح الدین چیمبر آف کامرس کے صدر اور سرفراز صدیقی اور رحمان الحق نائب صدر ہونگے۔ ون یونٹی کے امیدواران کے مقابلے میں کسی کے کاغذات نامزدگی داخل نہ ہونے پر انہیں بلامقابلہ کامیاب قرار دیدیا گیا۔ یاد رہے ون یونٹی کو فاﺅنڈر یونٹی گروپ کے ایگزیکٹو ممبران پر نمایاں برتری حاصل تھی جبکہ ایوان کے حتمی انتخابی مرحلے میں گزشتہ روز سکروٹنی کا عمل پایہ تکمیل کو پہنچا لیکن واضح برتری کے پیش نظر شکست خوردہ گروپ کی جانب سے قبل از وقت ہی ناکامی چونکہ تسلیم کی جاچکی تھی لہٰذا فاﺅنڈر گروپ کے امیدواران کاغذات نامزدگی جمع کرانے ہی نہ آسکے۔ کامیاب امیدواران کا باقاعدہ اعلان کل 25 ستمبر کوکیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن