• news

سانحہ پشاور‘ حکومت کا مذاکرات کیساتھ ساتھ دوسرے آپشن پر بھی غور

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) سانحہ پشاور کے بعد وفاقی حکومت نے مذاکرات کے ساتھ ساتھ دوسرے آپشن پر غور شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے اہم حکومتی وزراءنے اپوزیشن کے قائدین سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ایک اہم حکومتی وزیر نے سیاسی قائدین کے علاوہ عسکری قیادت سے بھی تبادلہ خیال کیا ہے اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ سے بھی بات چیت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے جب وزارت داخلہ کے ترجمان عمر حمید سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کا موبائل فون مسلسل بند جا رہا تھا۔ سانحہ پشاور کے بعد وزارت داخلہ کے ترجمان عمر حمید نے اپنا موبائل فون مسلسل بند رکھا ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن