حکمرانوں سے استدعا!
مکرمی!ہمارے معاشرے میں برائی کو ختم کرنے کیلئے خصوصاً معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص اور گروہ کوفوراً تفتیش کے فوراً بعد کسی چوک میں سرعام پھانسی دی جائے اور اس کی لاش کو 3 دن تک دوسروں لوگوںکو عبرت کے طور پر دکھائی جائے یعنی 3 دن تک اس شخص کو جس پر اس طرح کا گناہ ثابت ہو جائے پھانسی کی حالت میں لٹکنے دیا جائے تاکہ لوگ بھی دیکھیں اور چیل کوے اور دوسرے جانور بھی اس کو نوچیں میں ایک عام مسلمان شہری ہوں مگر مجھے اس طرح کے واقعات سن کر انتہائی دکھ اور رونا آتا ہے مجھ سے برداشت نہیں ہوتے آپ اس ملک کے حاکم ہیں آپ سے آپ کی رعایاکے بارے میں پوچھا جائیگا۔ آخر میں میں والدین سے التماس کرتی ہوں کہ اپنی بچیوں کو دکانوں وغیرہ پر نہ بھیجا کریں برائے مہربانی اپنی بچیوں کو ایک منٹ کے لئے بھی اپنے آپ سے علیحدہ نہ کریں اب باتیں وہ نہیں جو پرانے زمانوں میں ہوتی تھیں بیٹی تو پورے گائوں کی سانجھی ہوتی ہے۔ بہر حال اپنی بچیوں اور بچوں کا بھی بہت زیادہ خیال رکھا کریں۔ خدا ان معصوموں کا حامی و ناصر ہو۔ (اقراء جٹھول سینئر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز یونیورسٹی آف دی پنجاب )