کراچی: ڈینگی شدت اختیار کر گیا، 11 افراد موت کا شکار، متاثرین کی تعداد 1300سے تجاوز کر گئیں
کراچی(اے پی اے ) کراچی میں ڈینگی کے شدت اختیار کرنے کے باعث متاثرہ مریضوں کی تعداد 1300 سے تجا وز کر گئی ہے۔شہر میں اب تک 11 افراد ڈینگی کے باعث موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔ یو میہ 50 سے زاید افراد ڈینگی میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں پاکستان میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے انسداد ڈینگی کیلئے موثراقدامات نہیں کیے جا رہے۔ سول،جناح اور عباسی شہید ہسپتال میں ڈینگی وارڈ تو قائم ہیں لیکن مکمل طو ر پر فعال نہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی سرویلینس سیل جوا عدادو شمار جمع کرتا ہے وہ صرف 30 فیصد ہیں۔