سہیل سکھیرا کو ایس پی ایڈمن کا اضافی چارج دے دیا گیا، 3 ڈی ایس پیز تبدیل
لاہور (نامہ نگار) ایس ایس پی اکائونٹیبلٹی ڈویژن لاہور سہیل سکھیرا کو ایس ایس پی ایڈمن کا بھی اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں آئی جی پنجاب نے لاہور کے تین ڈی ایس پیز کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سمن آباد سرکل سے طارق ظفر کو تبادلہ کرکے اچھرہ سرکل، اچھرہ سے علی افتخار جعفری کو سی پی او رپورٹ کرنے جب کہ مجاہد سکواڈ سے اعجاز کو ایس ڈی پی او سمن آباد سرکل تعینات کر دیا گیا ہے۔