ماہانہ ایک ارب سے زائد سود ادا کرناپڑتا ہے: ایم ڈی پی آئی اے
لاہور (خصوصی رپورٹر) ایم ڈی پی آئی اے جاوید یوسف نے کہا ہے کہ پی آئی اے کا سب سے بڑا مسئلہ جہازوں کی کمی کا ہے۔ اس وقت 20 جہاز سروس پر ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال کے آخر تک 28 یا 29 جہاز سروس کے قابل ہوں گے۔ ہر مہینے ایک بلین سے زائد کا سود ادا کرتے ہیں۔ کراچی سے اسلام آباد کے 4 پروازیں شروع کی جائیں گی۔ لاہور سے اسلام آباد کے لئے 3 پروازیں شروع کی جائیں گی۔ کوئٹہ اور اسلام آباد کے لئے مزید 2 نئی پروازیں شروع کی جائیں گی۔