• news

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک اور آئی ٹی بٹلر ای سروسز کے درمیان معاہدے کی دستاویزات پر دستخط

لاہور ( کامرس رپورٹر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک اور آئی ٹی بٹلر ای سروسز کے درمیان ایک معاہدے کی یادداشت پر دستخط ہوئے جس کے مطابق آئی ٹی بٹلر ای سروسز برانچ لس بینکنگ کی تمام سہولیات پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کو فراہم کرے گی۔ پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کی جانب سے صدر / چیف ایگزیکٹو آفیسر سید طلعت محمود اور آئی ٹی بٹلر ای سروسز کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد ستی نے معاہدے کی یادداشت پر دستخط کیے۔

ای پیپر-دی نیشن