• news

زائد کرایہ وصول کرنے پر 3 ریلوے افسران معطل

لاہور (سٹاف رپورٹر) زیادہ کرایہ وصولی 3 ریلوے افسران کو   معطل کر دیا گیا ڈویژنل  کمرشل آفیسر ریلوے نے پاکستان  ایکسپریس پر چھاپہ مار کر 8 بغیر ٹکٹ  سفر کرنے والے مسافروں کو پکڑ کر ان سے کرائے اور جرمانے کی مد میں 6 ہزار 750  روپے وصول کر لیا۔  انہوں نے اسی گاڑی کی ڈائیننگ کار سے جعلی  جوس برآمد کر کے جوس قبضے میں لے کر ڈائیننگ  کار منیجر کو ایک ہزار روپے جرمانہ کیا۔ ٹکٹ سے زائد کرایہ وصول کرنے پر ڈی سی او نے اسٹیشن  ماسٹر سکھیکی  اقبال چٹھہ بکنگ کلرک  علی پور  چٹھہ یاور شاہ اور بکنگ کلرک حافظ آباد محمد بلال کو موقع پر معطل کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن