• news

صدر سے آرمی چیف کی ملاقات عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی

اسلام آباد (اے این این) صدر ممنون حسین سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آرمی چیف نے صدر کو عہدہ سنبھالنے پر بھی مبارکباد دی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوںکو سراہا اورکہا قوم کو مسلح افواج پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا ملک کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے اور ملکی دفاع کو مزید مضبوط بنانے کےلئے مسلح افواج کی ضرورتوں کو پورا کیا جائے گا۔ نوائے وقت نیوز/ آن لائن کے مطابق میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور سمیت ملک میں امن وامان کی صورتحال ، پشاور میں دہشتگردی کے حالیہ واقعہ سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اے پی پی کے مطابق صدر ممنون حسین سے پاکستان میں فلسطین کے سفیر ولید اے ایم ابو علی نے بھی ایوان صدر میں ملاقات کی اور صدر کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ای پیپر-دی نیشن