پی سی بی کا پہلی بار بیک وقت 6ٹورنامنٹ شروع کرنے کا فیصلہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں پہلی بار بیک وقت 6ٹورنامنٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جسکا آغاز عید الاضحی کے بعد ہوگا۔پروگرام کے مطابق ریجن کی نمائندگی کرنے والا کرکٹر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے نہیں کھیل سکے گا۔ نئے سیزن کا آغاز عیدا لالضحی کے بعد بیک وقت ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے دوران قائد اعظم ٹرافی اور قائد اعظم ٹرافی ون ڈے ٹورنامنٹ میں ریجن کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پریذیڈنٹ کپ اور پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ محکموں کی ٹیموں کے لئے مخصوص ہوگا۔ قومی انڈر 19میں ریجن کے نوجوان کھلاڑی حصہ لیں گے۔