پنجاب یونیورسٹی سے پکڑے جانے والے القاعدہ ارکان کا ایک ساتھی گوجرانوالہ سے گرفتار
گوجرانوالہ (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب یونیورسٹی سے پکڑے جانے والے القاعدہ ارکان کے ایک اور ساتھی کو گوجرانوالہ سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد مذکورہ رکن روپوش ہو گیا تھا۔ حراست میں لیا جانے والا شخص ایم اے اسلامیات کا طالب علم تھا۔ گرفتار شخص کا کام جہادی لٹریچر اور جرائد تقسیم کرنا تھا۔ حکومت کی جانب سے ان جرائد کی تقسیم پر پابندی عائد تھی۔ القاعدہ نیٹ ورک کے زیرحراست ارکان کی تعداد 9 ہو گئی۔ مذکورہ رکن سے جہادی لٹریچر اور دیگر اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔