• news

چودھری ظہورالٰہی کی 32 ویں برسی آج منائی جائیگی

لاہور+گجرات(خصوصی رپورٹر+نامہ نگار) سیاسی اور سماجی رہنما چودھری ظہور الٰہی کی 32 ویں برسی آج بدھ 25 ستمبر کو منائی جائیگی۔ اس موقع پر سب سے بڑا اجتماع صبح دس بجے ظہور الٰہی ہائوس گجرات میں ہو گا جس سے (ق) لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور خاندان کی دیگر شخصیات خطاب کریں گی۔ اجتماع میں ملک بھر کے علاوہ آزاد کشمیر سے بھی سیاسی و سماجی رہنما شرکت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن