• news

ملکی مسائل بڑھ رہے ہیں، نواز حکومت مفلوج نظر آرہی ہے: بی بی سی

اسلام آباد (بی بی سی اردو ڈاٹ کام) پاکستان کو درپیش مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے اور نوازشریف کی حکومت مفلوج نظر آ رہی ہے۔ نوازشریف نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تو اس وقت عوام کی امیدیں آسمان کو چھو رہی تھیں کہ وہ بہت جلد شدت پسندی، مختلف علاقوں میں جاری مزاحمتی تحریکیں، بگڑتی ہوئی معاشی حالت، بجلی کا بحران اور کمزور خارجہ پالیسی جیسے مسائل پر قابو پا لیں گے۔ اس کے برعکس نوازحکومت بری طرح الجھ گئی اور شدت پسندی کے واقعات میں اضافے پر عوام کے غصے میں اضافہ ہوا، معاشی حالت مزید خراب ہوئی اور ان کی حکومت درجنوں اہم عہدوں پر اہلکاروں کو تعینات کرنے میں ناکام نظر آئی، جس میں کارپوریشنوں کے سربراہ، لندن اور واشنگٹن میں سفیروں کی تعیناتی شامل ہے۔ اس کے علاوہ یہ امید کہ فوج کے ساتھ بات چیت کی وجہ سے سول ملٹری شراکت داری قائم ہوگی جس میں فوج اور جمہوری حکومت کا ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک موقف ہوگا اور اس بارے میں تاحال کم ہی نتائج سامنے آئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن