• news

حافظ آباد: واپڈا کی پھرتیاں، 31سال قبل وفات پانیوالے 2بھائیوں کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ

حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت) محکمہ واپڈا کی پھرتیاں31 سال قبل وفات پا جانیوالے دو سگے بھائیوں کے خلاف بجلی چوری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرو ا دیا۔ وفات پا جانیوالے بھائیوں کے ورثاءپولیس اور محکمہ واپڈا کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ نواحی گاﺅں بُچہ کہنہ کے محمد حسین اعوان کو یکم ستمبر 1982ءمیں دیرینہ دشمنی پر قتل کر دیا گیا تھا جبکہ اسکا دوسرا بھائی محمد یعقوب اعوان 17 اگست 2009ءکو علالت کے باعث وفات پا گیا تھا لیکن محکمہ واپڈا (لیسکو) نے دونوں بھائیوں کیخلاف پولیس تھانہ کسوکی حافظ آباد میں بجلی چوری کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے انہیں 7 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ بھی ڈال دیا۔ محمد حسین، محمد یعقوب کے بیٹوں کا کہنا ہے انہوں نے 5 ماہ قبل واپڈا کے تمام بقایا جات جمع کروا دئیے۔ اس کے باوجود واپڈا نے چوری کا مقدمہ درج کرکے انکی بجلی بھی منقطع کر دی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ انکی بجلی فوری طور پر بحال کرکے درج مقدمات بھی خارج کئے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن