• news

مقبوضہ کشمیر : بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاریوں کے خلاف دوسرے روز بھی ہڑتال ‘ مظاہرے ‘ جھڑپیں ‘ متعدد زخمی

سری نگر (کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاریوں کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاجی ہڑتال اور مظاہرے کئے گئے۔ تمام دکانیں بند رہیں اور ٹریفک کی نقل و حرکت متاثر رہی۔ حکام نے اولڈ ٹاﺅن بارہمولہ اور سول لائنز کی جانب جانے والے پلوں کو بند کر دیا کیونکہ حکام کو اطلاع ملی تھی کہ اس مسئلے پر کچھ نوجوان پر تشدد مظاہرے کر سکتے ہیں۔ بارہمولہ قصبہ میں دکانیں‘ کاروباری ادارے‘ سکول‘ کالج اور سرکاری و غیر سرکاری دفاتر مکمل طور بند رہے جبکہ گاڑیوں کی آمدورفت بھی ٹھپ ہو کر رہ گئی۔ ہڑتال اور پولیس کی طرف سے اچانک اور غیر متوقع طور عائد کی گئی پابندیوں کی وجہ سے قصبہ اور اسکے گردونواح میں معمول کی زندگی مفلوج رہی۔ مظاہروں کے دوران بھارتی فوج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ فوج پر لاٹھی چارج اور شیلنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ سوپور میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک 22 سالہ نوجوان کو اس کے گھر میں گھس کر قتل کر دیا۔ واقعہ کی خبر ملتے ہی مقامی آبادی میں رنج و غم کی لہر پھیل گئی۔ لوگ فوری طور پر مقتول نوجوان کے گھر پہنچے۔

ای پیپر-دی نیشن