پی ٹی اے نے ہم جنس پرستوں کی ویب سائٹ پر پابندی عائد کردی
لندن (بی بی سی ڈاٹ کام) پاکستان میں ہم جنس پرستوں میں آگاہی اور انکی مدد کیلئے بنائی گئی پہلی باضابطہ ویب سائٹ پر سرکاری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اس ویب سائٹ کو پانچ سو سے ایک ہزار افراد روزانہ دیکھتے تھے۔ چار ماہ قبل اس کو شروع کیا گیا تھا جس کے بعد سے اب تک اس مستقل آنیوالے صارفین کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔ اس ویب سائٹ کو بنانے والے جو اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے نے بی بی سی کو بتایا کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن نے اس ویب سائٹ کو بند کر دیا ہے۔ ویب سائٹ پر کوئی قابل اعتراض مواد نہیں تھا اور اس کو بند کرنے کا پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کا فیصلہ غیر آئینی اور آزادی رائے کے حق کے خلاف ہے۔