سیالکوٹ: نالہ ڈیک سے 6کلو وزنی بارودی سرنگ برآمد‘بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دی، علاقہ میں خوف و ہراس
سیالکوٹ + چونڈہ (نامہ نگاران) مقبوضہ کشمیر سے نالہ ڈیک میں بہہ کر آنے والے چھ کلو وزنی دھماکہ خیز بارودی سرنگ سیالکوٹ کی تحصیل پسرور سے برآمدکرکے ناکارہ بنادی گئی ہے، تحصیل پسرور کے گاﺅں چک مچھانہ سے چھ کلو گرام وزنی بارودی سرنگ برآمد ہوئی تھی جو نالہ ڈیک کے سیلابی پانی میں بہہ کرآئی تھی تاہم اس بارودی سرنگ کو بم ڈسپورل سکواڈ کے عملہ نے مقامی لوگوں کی اطلاع کے بعد موقع پر پہنچ کر ناکارہ بنا دیا اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا تھا اور اگر یہ پھٹ جاتی تو بڑا جانی ومالی نقصان ہو سکتا تھا۔