نواب شاہ: پولیس نے دہشتگردی کی آڑ میں مویشیوں کے بیوپاریوں کو گرفتارکر لیا
کراچی (نوائے وقت نیوز) نواب شاہ پولیس نے دہشتگردی کی آڑ میں مویشیوں کے بیوپاری پکڑ لئے۔ ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران پولیس گردی کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ گرفتار تاجر 85 بکرے خرید چکے تھے۔ 300 کی خریداری باقی تھی گرفتار افراد طارق روڈ کے کپڑے کے دکاندار اور آپس میں رشتے دار ہیں۔ تاجروں کا موقف ہے کہ ہر سال عارضی طور پر قربانی کے مویشیوں کا کاروبارکرتے ہیں۔ خاندانی جھگڑے کا بدلہ لینے کے لئے مخالفین کی ملی بھگت سے پولیس نے پھنسایا۔