• news
  • image

وی کے سنگھ کے الزامات نے ہمارے لئے کام کرنا مشکل بنا دیا : مقبوضہ کشمیر کا بھارت کیساتھ کبھی الحاق نہیں ہوا : عمر عبداللہ

وی کے سنگھ کے الزامات نے ہمارے لئے کام کرنا مشکل بنا دیا : مقبوضہ کشمیر کا بھارت کیساتھ کبھی الحاق نہیں ہوا : عمر عبداللہ

سری نگر ( اے این این) مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلی عمر عبداللہ نے بھارتی فوج کے سابق سربراہ جنرل وی کے سنگھ کی جانب سے وزراءکو خفیہ رقومات فراہم کرنے کے انکشافات پر پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وی کے سنگھ کے الزامات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ۔ بھارتی حکومت معاملے کی فی الفور تحقیقات کرائے۔ مقبوضہ کشمیر کا کبھی بھی بھارت کے ساتھ الحاق نہیں ہوا ¾ سابق فوجی جنرل کے بیان کے بعد ریاست کی تمام مرکزی جماعتوں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا ہے ۔ وی کے سنگھ نے بیان داغ کر ہماری حکومت کے اعتبار کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی۔ایک تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مرکزی سیاستدانوں کا فوج کے ساتھ کوئی لین دین نہیں ہے لہذا وی کے سنگھ یہ الزام کہ تمام وزرائ1947سے فوج سے پیسہ لیتے رہے ہیں ۔انتہائی سنگین نوعیت کا ہے اور میرے نزدیک یہ انتہائی اہم ہے کہ بھارتی حکومت معاملہ کی باریک بینی سے جانچ کرے اور جانچ کے بعد جو کچھ بھی سامنے آتا ہے ،اس کو ہمارے ساتھ شیئر کیاجائے۔ وزیراعلی نے مزید کہاجنرل سنگھ کے الزامات نے ہمارا کام اور بھی مشکل کردیا ہے اور یہاں کی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ساتھ میری حکومت میں کام کرنے والے لوگوں کے اعتبار کو ٹھیس پہنچی ہے۔ جنرل سنگھ کے بیانات اور الزامات سے ہمیں یہاں کام کرنے میں بڑی مشکل ہورہی ہے۔
عمرعبداللہ

epaper

ای پیپر-دی نیشن