• news
  • image

سکھوں کا قتل عام، امریکی عدالت نے منموہن کو طلب کرلیا

سکھوں کا قتل عام، امریکی عدالت نے منموہن کو طلب کرلیا

 نیویارک (آئی این پی) امریکی عدالت نے سکھوں کے قتل عام سے متعلق درخواست پر بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا۔ سکھوں کی ایک امریکی تنظیم نے 1990 میں بھارتی صوبے پنجاب میں مبینہ طور پر بغاوت کے خلاف سکھوں کے قتل عام پر بھارتی وزیراعظم کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں من موہن سنگھ پر آپریشن میں حصہ لینے والوں کی مالی معاونت اور قتل عام میں ملوث رہنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جس پر عدالت نے انہیں طلب کرتے ہوئے اس بارے میں وضاحت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ امریکی عدالت کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کو سکھوں کے قتل عام پر طلبی کا نوٹس ایسے وقت جاری کیا گیا ہے جب وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اور امریکی صدر بارک اوباما سے ملاقات کے لئے 4 روزہ دورے پر امریکہ میں موجود ہیں جہاں ان کی سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ امریکی عدالت سونیا گاندھی کو بھی سکھوں کے قتل عام پر طلب کر چکی ہے۔
منموہن/ طلبی

epaper

ای پیپر-دی نیشن