پنجاب حکومت کا بیمار فنکاروں کو امدادی چیک دینے کا فیصلہ
لاہور(کلچرل رپورٹر) پنجاب حکومت کا مختلف بیماریوں کے شکار 101 فنکاروں کو عید پر ویلفیئر فنڈز سے امدادی چیک دینے کا فیصلہ۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت گزشتہ چار سالوں سے بیمار فنکاروں کو فنڈز فراہم کر رہی ہے اور اس مرتبہ عیدالاضحی پر ان فنکاروں کو خصوصی طور پر امدادی چیک جاری کئے جائیں گے تاکہ وہ عید کے پرمسرت موقع پر اپنی خوشیوں کو دوبالا کر سکیں۔