حکومت پی او اے کا مسئلہ حل کرنا چاہتی ہے تو براہ راست رابطہ کرے : عارف حسن
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل سید امیر حمزہ گیلانی کی جانب سے وزارت کھیل کے ساتھ مذاکرات کا دعوت نامہ موصول ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الصوبائی کی وزارت کے ساتھ اولمپک چارٹر کے تحت مذاکرات کرنے کو تیار ہوں تاہم اس کے لئے ضروری ہے کہ مذاکرات میں ملکی مفاد اور اولمپک موومنٹ کا خیال رکھا جائے۔بین الصوبائی رابطہ کے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے ساتھ ملکی کھیلوں اور کھلاڑیوں کے وسیع تر مفاد کی خاطر مذاکرات کرنے کےلئے تیار ہیں۔پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ اگر وفاقی وزارت کھیل پی او اے کے تنازعہ کو حل کرنا چاہتی ہے تو وہ براہ راست پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے رابطہ کرے۔