عیدپر بھارتی فلم نمائش کیلئے پیش ہوئی تو سخت احتجاج کرینگے:پرویز کلیم
لاہور(کلچرل رپورٹر) سینئر پروڈیوسر پرویز کلیم نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر ملک بھر میں کوئی بھی بھارتی فلم نمائش کیلئے پیش ہوئی تو سخت احتجاج کرینگے‘ بھارتی فلموں نے پاکستانی انڈسٹری کو تباہ کر دیا ہے اور ہم مزید تباہی نہیں دیکھ سکتے۔ اگر ہم بھارتی فلموں کی نمائش کم کر کے اپنے ملک کی بننے والی فلموں کو نمائش کیلئے زیادہ پیش کریں تو یہ انتہائی خوش آئندہ ہو گا اور اس سے نہ صرف پاکستانی سینماﺅں بلکہ فلم انڈسٹری کو بھی فائدہ ہو گا۔